سیاسی ومسلکی تعصبات سے بالا خواتین اور بچوں کی تعلیم وتربیت کےلیے آن لائن منفرد ادارہ

فاؤنڈیشن پراجیکٹس

تعلیم النسآء فاؤنڈیشن، پاکستان کا مقصد سیاسی ومسلکی تعصبات سے بالا خواتین اور بچوں کےلیے دینی ودنیاوی تعلیم کے ساتھ معاشرتی مسائل سے آگاہی اور پھر ان کے حل کےلیے جدید ذرائع تعلیم وتبلیغ کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک معیاری اور فری آنلائن ایجوکیشنل سسٹم قائم کرنا ہے، تاکہ نہ صرف پاکستان میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی خواتین بغیر کسی پریشانی کا سامنا کیے گھربیٹھے آن لائن تعلیم حاصل کرسکیں۔

تعلیم النساء فاؤنڈیشن نے اپنے پراجیکٹس کو شروع کرنے سے پہلے موجودہ دور کے تمام تقاضوں اور پھر خاص طور خواتین کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئےآن لائن ایجوکیشن کا اہتمام کیا ہے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ موجودہ دور کو انٹرنیٹ کا دور کہا جاتا ہے اور یہ بات بھی درست ہے کہ تھوڑا بہت پڑھی لکھی خواتین جن کے پاس سہولت ہو، وہ انٹرنیٹ کا استعمال کرتی نظرآتی ہیں۔ لیکن افسوس اس بات پر ہے کہ ہمارا انٹرنیٹ کا استعمال بجائے اصلاح کے مزید ہمارے لیے بگاڑ کا سبب بنتا جارہا ہے۔

اس بات کے پیش نظرتعلیم النسآء فاؤنڈیشن نے خواتین کی تعلیم اور تربیت کےلیے اپنے تمام تر پراجیکٹس آن لائن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہےتاکہ خواتین باآسانی صحیح دینی تعلیم حاصل کر کے اپنی آئندہ نسلوں کی دین اسلام کے مطابق تعلیم وتربیت کی امین بن سکیں۔

’’ تعلیم النسآء فاؤنڈیشن، پاکستان کے آنلائن پراجیکٹس ‘‘

تعلیم النسآء فاؤنڈیشن، پاکستان خواتین اور پھر بچوں کی دینی ودنیاوی الغرض ہرطرح کی اصلاح وتربیت کےلیے جن آن لائن پراجیکٹس کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے۔ وہ یہ ہیں

1۔ آن لائن ایجوکیشن:

اس پراجیکٹ کے تحت خواتین کو جہاں قرآن وعلومہ کی تعلیم دی جائے گی، وہاں پر علمی، تربیتی اور مختلف طرح کے اصلاحی کورسز بھی کروائے جائیں گے۔ ان شاءاللہ

2۔ کانٹینٹ انسائیکلوپیڈیا:

خواتین اور بچوں کےلیے ایسی ویب سائٹ کا قیام، جس میں صرف خواتین اور بچوں سے متعلقہ کتابیں، میگزین، مضامین، ویڈیوز اور آڈیوز رکھی جائیں گی۔جو خواتین اور بچوں سے متعلقہ مواد کےلیے انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھے گی۔ ان شاءاللہ

3۔ خواتین سوالات جوابات:

صرف خواتین اور پھربچوں سے متعلقہ سوالات اور قرآن وحدیث کی روشنی میں ان کے جوابات کےلیے ’’خواتین سوالات جوابات‘‘ پراجیکٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

4۔ آن لائن مدرسہ:

خواتین کو مکمل آن لائن وفاق کا کورس کروانے اور اس کے ساتھ تعلیم النسآء فاؤنڈیشن کے تحت ایک سالہ، دو سالہ، چار سالہ آن لائن درس نظامی کےلیے ’’ آن لائن مدرسہ ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان شاءاللہ

5۔ آن لائن رشتہ سنٹر:

رشتوں کے مسائل میں آسانی پیدا کرنے کےلیے ’’ فری آن لائن رشتہ سنٹر‘‘ کو قائم کیا جائے گا۔ جس کے ذریعہ سے بغیر کسی فیس کے رشتوں کے معاملات میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان شاءاللہ

6۔ ڈسکیشن فورم:

خواتین کو اسلامی ماحول میں بامعنیٰ دوسری خواتین کے ساتھ گفتگو اور بحث ومباحثہ کے ساتھ اپنے خیالات کے اظہار کےلیے ڈسکیشن پلیٹ فارم کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان شاءاللہ

You may also like